ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ : بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج  

منڈگوڈ : بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج  

Tue, 28 Feb 2023 13:16:14    S.O. News Service

منڈگوڈ، 28 / فروری (ایس او نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی پر روک لگانے، روزگاری کی فراہمی، جنگل واسیوں کے لئے زمین کے حقوق اور دیگر مطالبات کے ساتھ  شہر کے شیواجی سرکل پر کرناٹکا راجیہ انّداتا رعیتا سنگھا اور ہسیرو سینا کے ریاستی صدر چیدانندا ہریجن کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
    
ٹورسٹ بنگلو سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی اور مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر اپنے غصہ کا اظہار کیا ۔
    
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگلاتی زمین کے اتی کرم دار اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں ، مگر حکومت ، عوامی منتخت نمائندے اور محکمہ جاتی افسران میں سے کوئی بھی اس مسئلہ کو حل نہیں کر پا رہا ہے ۔ اتی کرم داروں کو ان کے حقوق دلانے میں ہر سیاسی پارٹی ناکام ہوگئی ہے ۔ 
    
احتجاجیوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔ لکڑی جلا کر آسانی سے کھانا پکانے والوں کو گیس سیلنڈر لینے پر مجبور کیا گیا اور اب رسوئی گیس کی قیمتیں لگاتار بڑھتی جا رہی ہیں ۔ اس سے پہلے غریبوں کے لئے راشن پر دس کلو گرام چاول فراہم کیے جا رہے تھے ، مگر موجودہ حکومت نے اسے گھٹا کر 5 کلو گرام کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ جو چاول فراہم کیے جارہے ہیں وہ بھی انتہائی خراب کے قسم کے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی صحت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں ۔ 
    
چیدانندا ہریجن نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کثیر تعداد بے روزگار ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے ہر تعلقہ میں انڈسٹریس قائم کرے ۔ 
    
مظاہرین نے تحصیلدار کے دفتر پہنچ کر صدر مملکت اور گورنر کے نام اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا ۔ 


Share: